• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کی امداد روک دی

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کیلئے مزید اربوں ڈالر کی ہنگامی امداد روک دی جس سے روس کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی پر سوالیہ نشان بن گئے۔امریکی پارلیمان میں امریکی 100 رکنی ایوان میں بل منظور ہونے کیلئے 60 ووٹ درکار تھے تاہم سینیٹ میں امداد کے حق میں صرف 49 اور مخالفت میں 51 ووٹ پڑے، ریپبلکن ارکان نے مطالبہ کیا کہ پہلے میکسیکو سرحد پر امیگریشن کنٹرول کرنے کا عمل بہتر بنایا جائے۔سینیٹ میں پیش کیا جانے والا بل یوکرین اور اسرائیل کی امداد کیلئے 110 اعشاریہ 5 ارب ڈالر امداد سے متعلق تھا، جس میں یوکرین کی فوجی امداد کیلئے 50 ارب ڈالر مختص کیے گئے تھے۔بل میں یوکرین کی اقتصادی اورانسانی امداد کیلئے بھی رقم رکھی گئی تھی جبکہ 14 ارب ڈالر غزہ میں جاری اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف کارروائی کیلئے رکھے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید