• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی تارکین ملکی معیشت متاثر کررہے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(اے پی پی)پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں‘ ان کی وطن واپسی کا فیصلہ حکومت نے ملک کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے‘ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے‘پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فرض خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی‘پاکستان کے امن اور استحکام کیخلاف دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وہ پشاور دورہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔آرمی چیف نے پہلی قومی ورکشاپ خیبرپختونخوا (NWKP-1) کے شرکا سے بھی خصوصی خطاب کیا ۔ آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے والےپاک فوج کے افسروں اور سپاہیوں سے بات چیت کی۔ آرمی چیف نے ان کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی افواج پر فخر ہے اور وہ افواج کی کامیابیوں کا بھی اعتراف کرتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید