اسلام آباد (نامہ نگار ) ملکی برآمدات کو ایک سو ارب ڈالرز تک پہنچانے کا حکومتی پلان،صنعتی مشاورتی کونسل ارکان نےملکی برآمدات بڑھانے کی سفارشات پیش کردیں،گوہر اعجاز کی زیرصدارت صنعتی مشاورتی کونسل کا اجلاس، ارکان نےملکی برآمدات بڑھانے کی سفارشات پیش کیں ،نگران وزیرتجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ نجی شعبہ ملکی معیشت کا انجن ہے،ملکی برآمدات کو ایک سو ارب ڈالرز تک پہنچانے کیلئے نجی شعبے کی تجاویز اہم ہیں ملکہ برآمدات کو 100ارب ڈالرز تک پہنچانے کے پلان پر عمل درآمد کیلئے صنعتی مشاورتی کونسل کا پہلا اجلاس نگران وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا،نگران وزیر نے کہا کہ وژن پاکستان کے تحت ملکی برآمدات کو 100ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا،صنعتی مشاورتی کونسل میں ملک کے بڑے صنعت کار شامل ہیں، جو برآمدات میں اضافے کے لئےقابل عمل تجاویز پیش کر رہے ہیں۔