• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو عدالتی قتل ریفرنس کی سماعت 12 دسمبر کو 9 رکنی لارجر بنچ کریگا

اسلام آباد( رپورٹ:،رانا مسعود حسین ) سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی کے صدارتی ریفرنس کی سماعت منگل 12دسمبر کو سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ کرے گا۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بینچ جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی،جسٹس حسن اظہر رضوی ،جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر پرمشتمل ہے ۔

 یاد رہے جنرل (ر)ضیاء الحق کی جانب سے بھٹو حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سپریم کورٹ نے احمد رضا قصوری ایڈوکیٹ کے والدنواب محمد احمد خان قصوری کے قتل کے مقدمے میں ذولفقار علی بھٹو کومجرم قرار دیا تھا ،جنہیں 4اپریل 1979کو سنٹرل جیل راولپنڈی میں پھانسی دی گئی ۔

ذولفقارعلی بھٹو کی سزائے موت کے حوالے سے صدارتی ریفرنس 11 سالوں سے سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کے ذریعے اپریل 2011 کوآئین کے آرٹیکل 186کے تحت سپریم کورٹ میں یہ صدارتی ریفرنس دائر کیا تھا

 آخری بار ریفرنس کو وکیل کی تبدیلی کی بنیاد پر ملتوی کیا گیا ، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ریفرنس کو سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید