• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آتشزدگی، دکانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان، شہری بھی پریشان

کراچی ( خالد محبوب/ اسٹاف رپورٹر) عرشی شاپنگ مال میں آتشزدگی سے جہاں دکانداروں کا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا وہیں، عام شہری بھی مالی پریشانی کا شکار ہوگئے، مال میں موجود درزی اور جیولیری کی دکانوں کے جلنے سے عام شہریوں کے کپڑے بھی جل کر خاکستر ہوگئے،اس حادثے میں ایک ٹیلر نعمان بیگ بھی جاں بحق ہواہے شاپنگ مال میں ، جیولیرز کی دکانوں میں شہریوں نے لاکھوں روپے کے اپنے طلائی زیور ات پالش کر نے، فروخت اور بنانے کے آرڈرز بھی دیئے ہوئے تھے، ایک نوجوان شہری نے جنگ کو بتایا کہ12دسمبر کو میری شادی تھی ، اور شادی کے سوٹ ٹیلر کو سلائی کے لئے دیے تھے۔

اہم خبریں سے مزید