اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔
قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے گریڈ 21 کے افسر اور ڈی جی ہیڈ کوارٹر نیب میجر (ر) شہزاد سلیم کو تبدیل کردیاگیا ۔
انہیں ڈی جی نیشنل ٹیلنٹ پول اسلام آ باد تعینات کیا گیا ۔ ان کی تقرری ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے کی گئی ۔
یہ گریڈ بیس کی پوسٹ تھی جسے گریڈ21میں اپ گر یڈ کیا گیا ۔
شہزاد سلیم سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف بنا ئے گئے ریفرنسز کے وقت ڈی جی نیب راولپنڈی تھے اور ان ریفرنسز کی تیاری میں ان کا کلیدی کردار تھا۔
اس وقت وہ ڈی جی اویئر نیسن اینڈ پر یونشن ( آ گہی و انسداد ) کے عہدے پر تعینات تھے تاہم رخصت پر تھے۔