امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن پر کرپشن سے متعلق مزید نئے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن پر 1.4 ملین ڈالرز کے ٹیکس سے بچنے کے لیے 4 سالہ اسکیم میں ملوث ہونے سے متعلق الزامات سامنے آئے ہیں۔
امریکا کے محکمۂ انصاف کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے خلاف 9 الزامات لاس اینجلس کی عدالت میں عائد کیے گئے ہیں، الزامات میں ٹیکس کے 3 سنگین جرائم اور 6 بدعنوانی کے جرائم شامل ہیں۔
امریکی محکمۂ انصاف کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر ہنٹر بائیڈن کو 17 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔