• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جونیئر ورلڈ کپ: قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی اچھی شروعات

جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی مضبوط حریف ٹیم کو شکست دے کر اچھا آغاز کیا، نیدر لینڈ کے خلاف پاکستان نے برابر مقابلہ کیا، جس وقت یہ تحریر آپ کے سامنے ہوگی، بیلجیم کے خلاف میچ کا فیصلہ بھی سامنے آچکا ہوگا، ایونٹ میں ابتدائی دو میچوں میں پاکستانی ٹیم کی کار کردگی قابل تعریف رہی۔ 

اس کے کھلاڑیوں نے گول کے مواقعوں سے بھی فائدہ اٹھایا، اور پنالٹی کار نر پر بھی گول اسکورنگ کی، پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی پر فار منس میں جونیئر ایشیا کپ کے مقابلے میں بہتری پیدا کی ہے، ان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ضروری ہے کہ انہیں عالمی مقابلے میں شرکت کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں، پی ایچ ایف نے جونیئر ٹیم کی کوچنگ کے لئے مقامی سطح پر جن کوچز کا انتخاب کیا ہے۔ 

ان کا ماضی شان دار ہے، انہیں کوچنگ کا تجربہ بھی ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ان نئے کھلاڑیوں کے ساتھ لگائے گئے کوچنگ اسٹاف کو بھی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے طویل المدت بنیاد پر چانس دیا جائے، مگر ان کی کار کردگی پر نگاہ رکھی جائے، احتساب کا عمل نہیں ہونے سے کسی کی کار کردگی میں بہتری نہیں آ سکتی ہے، مگر اچھے نتائج اور کھلاڑیوں کے کھیل میں مثبت تبدیلی کو بھی سامنے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کھلاڑیوں کو یہ کوچز گروم کر کے ملک کے مستقبل کے لئے تیار کرسکیں، جانب داری اور میرٹ کو نظر انداز کرنے کی بنیاد پر کسی بھی کھلاڑی یا کوچ کو فارغ کرنے کا عمل کھیل کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام موٹیویشنل ٹاک کے عنوان سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پروگرام کا انعقاد کیا۔ جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری رانا مجاہد علی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، سابق قومی ہاکی کپتان اصلاح الدین صدیقی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لیکچر دیئے، قومی ٹیم کے کو چ انٹر نیشنل کھلاڑی محمد علی خان نے کہا ہے کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں، مسنگ اور پنالٹی شعبے کی خامیوں کو کیمپ میں خاصی حد تک دور کیا گیا ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم جونیئر ورلڈ کپ میں وکٹری اسٹینڈ پر آئے گی۔جونیئر ورلڈ کپ میں بھارت کی کار کردگی میں زوال دکھائی دے رہا ہے، پاکستان نے1979میں فرانس میں کھیلا گیا پہلا جونیئر ورلڈ کپ جیتا ہے، اس کے بعد قومی ٹیم کبھی یہ اعزاز نہ جیت سکی، 1993میں اسپین میں پاکستان نے سلور میڈل جیتا، جبکہ 1982,1985 ,1989 میں پاکستان نے برانز میڈلز اپنے نام کئے ہیں، موجودہ ایونٹ میں ارجنٹائن دفاعی چیمپئن ہے جس نے 2021 کے فائنل میں جرمنی کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید