• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: اسرائیلی جارحیت کیخلاف بارش کے باوجود احتجاج

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی جارحیت کے خلاف لندن میں بارش کے باوجود احتجاج کیا گیا۔ 

احتجاجی ریلی کے شرکا مختلف شاہراہوں سے گزرتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر تک پہنچے۔ جہاں شرکا نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ ظالم کی بجائے مظلوموں کا ساتھ دے۔ جنگ بندی سے فلسطینیوں کی زندگی محفوظ بنائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکا کا ویٹو کرنا اور برطانیہ کا غیر حاضر رہنا قابل شرم ہے۔

شرکا نے باور کروایا کہ جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے والوں کو نہیں بھولیں گے۔ آئندہ الیکشن میں اپنے ووٹ سے بدلہ لیں گے۔

احتجاجی ریلی میں شریک لاکھوں افراد کی شرکت کے سبب سینٹرل لندن میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید