• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس ہے،انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سربراہ قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔
اقوام متحدہ کے سربراہ قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کررہے ہیں۔ (تصویر سوشل میڈیا)۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس تقسیم کی مذمت کی جس نے عالمی ادارے کو ’مفلوج‘ کر دیا ہے۔

قطر میں دوحہ فورم سے خطاب میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ تنازعہ پر تاخیر سے ردعمل کی وجہ سے ادارے کے اختیار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے انسانی بنیادوں پر فائر بندی کا اعلان کرنے کی اپنی اپیل کا اعادہ کیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں انسانی نظام کے خاتمے کے شدید خطرے کا سامنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال تیزی سے بگڑ کر تباہی کی طرف جا رہی ہے جس کے ممکنہ طور پر  اثرات پورے فلسطین اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناقابل تنسیخ ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید