• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا خالی گھروں کے غیر ملکی مالکان کی فیس میں اضافہ کیا جائیگا

سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کی حکومت ملک میں موجودہ خالی چھوڑے گئے گھروں کے غیر ملکی خریداروں پر فیسوں میں اضافہ عائد کرنے کا اعلان کیا ہے ، حکومت نے اتوار کو کہا ہے کہ آسٹریلوی باشندوں کے لئے گھر دستیاب نہیں جس کی ان کو سخت ضرورت ہے کرائے کے بحران کو کم کرنے کی کوشش کرجاری ہے۔ سخت سپلائی کو کم کرنے میں مدد کے لیے اگلے سال نئی قانون سازی کرے گی جس کی وجہ سے بہت سے کرایہ داروں کو رہنے کے لیے جگہ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جیسے جیسے سپلائی کم ہوئی، کرائے کی قیمتوں میں قومی سطح پر 30 ستمبر تک 7.6 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 14 سالوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہے، اسکائی نیوز آسٹریلیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہاکہ"آسٹریلیا کے ارد گرد بہت ساری جائیدادیں خالی ہیں، "آسٹریلوی باشندوں کے لیے کافی گھر دستیاب نہیں ہیں جنہیں ان کی اشد ضرورت ہے۔" ان اقدامات کا مقصد غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کے لیےترغیب دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید