اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) پنجاب کی گیارہ سو سے زائد نہروں کی سالانہ بھل صفائی کا کام 26دسمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 30جنوری 2024ء تک مکمل کر لیا جائیگا۔ یہ بات واپڈا کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل عابد رانا اور انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے ترجمان خالد رانا نے اتوار کی رات جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اُنہوں نے بتایا کہ منگلا کی زیرکمانڈ 12نہروں کی بھل صفائی 26دسمبر سے شروع ہو گی‘ اُن میں لوئر جہلم کینال‘ رسول قادر آباد لنک‘ قادر آباد بلوکی لنک 27دسمبر سے‘ لوئر باری دوآب کینال‘ بلوکی سلمانکی لنک 29دسمبر سے‘ اپر پاک پتن کینال‘ ایسٹرن صدیقہ کینال کی بھل صفائی 30دسمبر سے شروع ہو گی۔