• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کراچی و سندھ کو لسانی تقسیم کیساتھ دیکھنا چاہتی ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم لسانی بنیادوں پر تلخیوں کو کم کرنے اور پاکستان کو خوشحال کرنے کے لیے پہلے ہی بہت قربانیاں دے چکے ہیں، چند روز قبل سہراب گوٹھ پر حملہ کر کے ساتھیوں کو زخمی کیا گیا، پیپلز پارٹی کراچی اور صوبے کو لسانی تقسیم کے ساتھ دیکھنا چاہتی ہے،وہ مچھر کالونی میں جاں بحق ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے، نماز جنازہ میں سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال، ڈپٹی کنوینرز انیس احمد قائمخانی، عبدالوسیم، اراکینِ رابطہ کمیٹی، اراکینِ سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی، نامزد امیدوار این اے243 ہمایوں عثمان، ٹاؤن آرگنائزر، اراکینِ ٹاؤن کمیٹی و بڑی تعداد میں کارکنان اور عوام نے شرکت کی۔خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے یہاں 24 تاریخ کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا، جس سے مخالفین کو سخت تکلیف تھی اور آج ہم نے یہاں جنازے اٹھائے ہیں،منگھو پیر میں ہمارے ساتھی نیاز بھائی کو شہید کیا گیا، اب یہ واضح ہے کہ اگر آپ نے ہم پر جنگ مسلط کی تو شکست آپ کے حصے میں آئے گی۔
اہم خبریں سے مزید