کراچی ( سہیل افضل ) کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے کراچی،کوئٹہ،لاہور،پشاور،گوجرانوالہ اور اسلام آباد کے 12 درآمد کندگان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،مقدمے کے مطابق درآمد کندگان نے کسٹمز ٹیرف 99کا غلط استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی اور ٹیکس سےاستثنیٰ حاصل کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی کے افسر اسد شبیر مرزا کی شکایت پر کروڑوں روپےکی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آر اے انجیئرنگ لمیٹڈ کراچی،الٰہی انٹرپرائزز کراچی،سلمان کارپوریشن کراچی، اے اہم ایسوسی ایٹ لاہور،مکس ٹریڈانٹر پرائزز لاہور،علیزانٹر نیشنل لاہور،حرمین ڈینٹل سپلائی لاہور،میڈی فلیکس سروسز پشاور،میڈویژن انٹر نیشنل پشاور،عفان ٹریڈرز کوئٹہ اور ملینیم اسٹیل گوجرانوالہ کے نام شامل ہیں ،تمام امپورٹرز پر الزام ہے کہ انھوں نے نہ صرف مس ڈیکلیریشن کے ذریعے مال کلیئر کرایا، بلکہ مال کی ادائیگی کے لئے نان بینکنگ چینل استعما ل کیا۔