لاہور..........لاہور میں حساس اداروں نے داعش نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے وحدت کالونی سے ایک شخص مہر حامد کو حراست میں لے لیا، ملزم کی بیوی فرحانہ بھی داعش کے لیے کام کرتی رہی اور بچوں سمیت 10 افراد کو شام بھجوا چکی ہے۔
حساس اداروں نےلاہور میں داعش کے حوالے سے اطلاعات پر وحدت کالونی میں چھاپہ مارا اور ایک شخص مہر حامد کو حراست میں لے لیا۔اس پرسرکاری معلومات دہشت گردوں کو فراہم کرنے کا الزام ہے، مہرحامد کی بیوی فرحانہ کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ لاہور میں داعش کے لئے کام کرتی رہی، اپنے بچوں سمیت 10سے زائد افراد کو شام بھجواکر خود بھی شام چلی گئی ہے۔
محلے داران کے بارے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی محتاط نظر آئے ،فرحانہ کے اغوا کا مقدمہ وحدت کالونی تھانے میں درج ہے جو اس کے بھائی عمران نے درج کرایا،ذرائع کے مطابق شام بھجوائے گئےدیگر 10 افراد کے اغوا کے مقدمات بھی ہنجروال اور ٹاؤن شپ میں درج کرائے گئے،تاہم ان کے مدعی بھی غائب ہیں اور گھروں کو تالے لگے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ٹاؤن شپ کے رہائشی جاوید کی بیوی بشریٰ بھی چار ماہ سے غائب ہے،جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ جوہر ٹاؤن کے ایک مدرسے میں 5 سال تک پڑھاتی رہی۔