کراچی اسٹاف رپورٹر) جامع مسجد احمر حنفیہ لانڈھی کے زیر اہتمام اور زیرِ سرپرستی امیرِ جماعت اہلسنت پاکستان لانڈھی ٹاؤن و بانی نوح اسلامک سینٹر علامہ مولانا مفتی محمد ثاقب رضا مدنی جشنِ آمدِ رسول ﷺ کے مبارک موقع پر عظیم الشان ربیع الاول جلوس کا انعقاد کیا گیا،جس میں مدارس کے طلباء، علمائے کرام اور عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد اور صوبائی و ضلعی رہنماؤں قاضی نور الاسلام شمس قادری مفتی فرقان احمد شامی قادری ، علامہ جمیل احمد امینی اور دیگر نے شرکت کی ، مقررین نے کہا ہے کہ عاشقانِ رسول کا یہ عظیم الشان اجتماع اور سبز پرچموں کی بہار اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمانوں کی زندگیوں کا محور صرف حضورِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ذاتِ گرامی ہے۔