• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ میر رضا کی فیملی کے اطمینان کیلئے کیا، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میر رضا کے وکیل کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے 22صفحات پر مشتمل خط کے تناظر میں میر رضا کی فیملی کو ہر حالت میں مطمئن کرنے کے لئے وزیراعلیٰ سندھ نے اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ،جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے پر چیزیں سامنے آجائیں گی، مشکل کی اس گھڑی میں مرحوم میر رضا کی فیملی کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ میر رضا کے والدین کو صبر عطا فرمائے اور ہمیں یہ توفیق دے کہ جو حقائق ہیں وہ منظرعام پر آئیں اور جس کسی نے بھی یہ سفاک کام کیا ہے اس کو قانون کے مطابق سزا ملے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر نے مزید کہا کہ میں خود ذاتی طور پر مرحوم کے گھر دو بار گیا اور انہیں حکومت سندھ کا پیغام پہنچایا، حکومت کا مقصد ہے کہ ہم اس کیس کی گہرائی تک پہنچیں اور سچ سامنے لائیں،انہوں نے کہا کہ متضاد میڈیکل رپورٹ سامنے آئیں اور پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے،جس کسی نے بھی اس کام میں معاونت کی ہے ہم ان کیخلاف بھی کارروائی کرنا چاہیں گے،تمام سرکاری ادارے بشمول ہماری پولیس اس جوڈیشل کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، ہم جوڈیشل کمیشن کے نوٹس کا انتظار کریں گے اور اس کیس کے سلسلے میں مکمل معاونت کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید