کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھو پیر میں بجلی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین کے تشدد سے 3اہلکار زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق مکینوں نے نیا ناظم آباد کے قریب سڑک بلاک کر کے احتجاج کی اطلاع پر پولیس مظاہرین سے بات چیت کر کے سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کی کوشش کی ، پولیس کے آنے پر مظاہرین مشتعل ہوگئے اور پولیس اہلکاروں پر تشدد شروع کردیا ، ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانوں کی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے وا لوں میں 38سالہ ہیڈ کانسٹیبل سعد الرحمٰن 51سالہ کانسٹیبل غلام رسول اور 25سالہ کانسٹیبل شبہاز علی شامل ہیں ۔