کراچی (اسٹاف رپورٹر) صفورا چورنگی نجی اسپتال کے قریب واقع بینک کے باہرڈکیتی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل سوار 3مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپر مبینہ طور پرسپراسٹورکے مالک سے 60 لاکھ روپے چھین لئے، مسلح ملزمان نے مزاحمت کرنے پرفائرنگ کردی، گولی لگنے سے نجی بینک کے شیشہ کا دروازہ ٹوٹنے سے موجود نوجوان 18 سالہ عامر ولد قمرمیمن زخمی ہوگیا ، پولیس نے شواہد اکٹھا کرکےواردات کی تفتیش شروع کردی، پولیس کے مطابق سپراسٹورکا مالک لیاقت ولد نواز علی موٹر سائیکل پرصفورا چورنگی کے قریب واقع بینک میں رقم جمع کرانے پہنچا تھا کہ بینک کے باہرہی موٹرسائیکل سوار 3 مسلح ملزمان نے روک کر رقم چھین لی،سپر اسٹورکا مالک اپنے گھرسے بینک میں رقم جمع کروانے آیا تھا ، مسلح ملزمان نے تعاقب کرک ے ہوئے پہنچے تھے ۔