کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی نمبر ساڑھے تین میں 16 انچ قطر کی مرکزی لائن سے متعدد غیر قانونی کنکشن لینے کا انکشاف، مرکزی لائن سے مبینہ کنکشنز کے باعث کورنگی نمبر ساڑھے تین ، 35/C کے گھروں تک پانی کی مطلوبہ مقدار نہیں پہنچ رہی، مکینوں نے ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ غیر قانونی کنکشنز فوری منقطع کرکے علاقے میں پانی کی فراہمی بحال اور منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔