مقبوضہ مغربی کنارے میں انتہاپسند مسلح اسرائیلی آباد کار اسرائیلی فوج کی وردیوں میں فلسطینیوں کو دھمکاتے ہیں، تشدد کرتے ہیں اور ان کو ان کے گھر چھوڑ کر جانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
امریکی چینل کی رپورٹر نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا۔
امریکی صحافی نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو دھمکانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے مسلح اسرائیلی آباد کار سے فلسطینی پوچھتا ہے کہ تم کون ہو؟ آباد کار ہو، تو جواب میں ہاتھ میں گن تھامے شخص فلسطینی شہری کو کہتا ہے کہ اپنا منہ بند کرو ورنہ میں تمھیں گولی مار دوں گا۔