• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ہیں، مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں فلسطینی شہداء کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

دوسری جانب غزہ پٹی میں سرنگ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا جس میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں القسام بریگیڈز نے 72 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کی 41 فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید