• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان کی سالگرہ

اداکارہ ماہرہ خان فوٹو انسٹاگرام
اداکارہ ماہرہ خان فوٹو انسٹاگرام 

بین الاقوامی شہرت یافتہ اور پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان آج اپنی 39ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ بیٹے کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان کی بیٹے اذلان کے ہمراہ کیک کاٹنے کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداح خوب پسند کررہے ہیں اور فینز کی جانب سے انہیں تہینتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 ماہرہ خان نے چند ماہ قبل اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم ساتھ شادی کی ہے، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں کے علاوہ بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

ماہرہ خان کی پہلی شادی 2007ء میں اداکارہ  علی عسکری سے ہوئی تھی جو 2015ء میں طلاق پر ختم ہوئی، پہلی شادی سے ان کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید