• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ معطل

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ اور راجوری میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کی وجہ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فوج، پولیس اور سول افسران صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ان اضلاع میں اضافی پولیس اور فوجی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جمعرات کو پونچھ کے سورنکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود میں فوجی گاڑی اور ٹرک پر حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حملے کے فوراً بعد سرچ آپریشن شروع کر کے3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن کی جمعے کو موت واقع ہوگئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو آخری رسومات کے لیے اہلخانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں کی شناخت 43 سالہ سفیر حسین، 27 سالہ محمد شوکت اور 32 سالہ شبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید