• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 اکتوبر کو متعدد اسرائیلی صہیونی فوج کا نشانہ بنے: اسرائیلی فوجی افسر کا اعتراف

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایک اسرائیلی فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو متعدد اسرائیلی شہری صہیونی فوج کا نشانہ بنے۔

ایک بیان میں مذکورہ اسرائیلی فوجی افسر نے کہا ہے کہ متعدد اسرائیلوں کو غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی بستی بیآری میں مغوی بنایا گیا تھا۔

اسرائیلی فوجی افسر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حماس کے حملے سے بچنے کے لیے توپ کے گولے داغے۔

اسرائیلی فوج کے مذکورہ افسر کا یہ بھی کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو 2 گولے اسرائیلی گھر پر گرنے سے 14 افراد مارے گئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کی مکمل تحقیقات جلد عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے بھی اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں متعدد اسرائیلیوں کے مرنے کے انکشافات کیے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید