• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ، انتخابات کیلئے 300 ملین، کراچی میں 50 الیکٹرک بسوں کی خاطر 768 ملین روپے کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ ، انتخابات 2024کیلئے 300 ملین روپے، بجلی بلز کی ادائیگی کیلئے 29ارب روپے کی منظوری ، کراچی شہر کی سڑکوں پر 50الیکٹرک بسوں کے آپریشن کیلئے 768.6 ملین روپے، اور انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بسز کی سبسڈی کیلئے 579.756ملین روپے کی بھی منظوری، کابینہ نے دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے 1800 خاندانوں کی مالی امداد کیلئے 1424.720 ملین روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دے دی ،کابینہ نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ سندھ کو اپنے حصے کے مطابق یوریا فراہم کرے، تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی نگراں وزراء، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، چیئرمین پی اینڈ ڈی شکیل منگنیجو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کابینہ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے متعدد مالیاتی فنڈز کی منظوری دی جس میں حکومتی بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے 29.379 ارب روپے، شہر کی سڑکوں پر 50الیکٹرک بسوں کے آپریشن کیلئے 768.6 ملین روپےاور انٹرا ڈسٹرکٹ پیپلز بسز کی سبسڈی کیلئے 579.756ملین روپے کے علاوہ کابینہ نے لنک روڈ انٹر چینج کی تعمیر کیلئے 1.1 ارب روپے، کھیرتھر نیشنل پارک کی حد بندی اور باؤنڈری والز کو ٹھیک کرنے کیلئے 33.956 ملین روپے، تین ضلع غربی کے اسکولوں کی تعمیر نو کیلئے 1424.720 ملین روپے اور ہندو جمخانہ کی بحالی کیلئے 115 ملین روپے شامل ہیں۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم نے کابینہ کو بتایا کہ تمام ریٹرننگ افسران/ڈپٹی کمشنروں کو انتخابی اخراجات کیلئے 300 ملین روپے (تمام 30 ڈی سیز میں سے ہر ایک کو 10ملین روپے) فراہم کیے جا سکتے ہیں۔ کمی کی صورت میں مزید فنڈز بھی الگ سے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر فراہم کیے جا سکتے ہیں۔کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کی پرانی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ڈپٹی کمشنرز کو 168 ملین روپے دینے کی بھی منظوری دی۔ حیسکو، سیپکو اور کے ای کے واجبات: کابینہ کو بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سندھ حکومت کے تمام الیکٹرک کنکشنز کے خلاف مرکزی ادائیگی کا عمل 2019 میں شروع ہوا۔ ہر سال ادائیگیوں کیلئے یکمشت بجٹ مقرر کیا جا رہا تھا تاہم بجلی کی قیمتوں اور سندھ حکومت کے کنکشنز میں اضافے کے باعث 41.5 ارب روپے کا مختص بجٹ ناکافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید