• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے بحیرہ عرب میں تین جنگی بحری جہاز تعینات کردیئے

کراچی(نیوزڈیسک)سرکاری نشریاتی ادارے ’اے پی پی‘ نے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ بھارت نے اپنے مغربی ساحل کے قریب تجارتی بحری جہاز ایم وی کیم پلوٹو پر مبینہ ڈرون حملے کے بعد 3جنگی بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کر دیئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایم وی کیم پلوٹو کے عملہ کے 21 ارکان کا تعلق بھارت اور ایک کا ویتنام سے ہے، بھارتی بحریہ کے دھماکا خیز مواد کو ڈسپوزل ٹیم نے جہاز کے ابتدائی معائنے کے بعد اس پر ڈرون حملے کا عندیہ دیا، تاہم کہا ہے کہ مزید فرانزک اور تکنیکی تجزیے کے بعد حملے کے ویکٹر اور استعمال شدہ دھماکا خیز مواد کی قسم اور مقدار کا تعین کیا جائے گا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبل ازیں بھارتی بحریہ کی دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنانے والی ٹیم نے لائیبیریا میں رجسٹرڈ ایم وی کیم پلوٹو کی ممبئی بندرگاہ پر آمد پر اس کا تفصیلی معائنہ کیا۔اسرائیلی بحری جہاز کو ڈرون سے نشانہ بنائے جانے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید