• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں 180 فلسطینی شہید، ایرانی بحری جنگی جہاز کی بحیرہ احمر آمد

غزہ( ایجنسیاں، جنگ نیوز)غزہ میں نئے سال پر بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی۔ جبالیا، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کی 24 گھنٹوں کی بے رحم بمباری میں 180فلسطینی جاں بحق ہوگئے ہیں، اسرائیلی فوج نے پورا سال جنگ جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے،حماس نے بھی نئے سال کے موقع پرتل ابیب پردرجنوں راکٹ داغے خان یونس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔ حماس نے کئی اسرائیلی فوجی مار دیے ۔اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے 29 فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔مغربی کنارے میں بھی صورتحال کشیدہ ہے اور فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام علاقے سے صیہونی فوج نے 2 خواتین سمیت32 شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ادھرامریکی بحریہ کی جانب سے یمنی کشتیوں کی غرقابی کے بعد ایرانی بحری جنگی جہازبحیرہ احمر پہنچ گیے ہے۔ اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کےشدت پسند وزیرخزانہ بیزالل سموٹرک نے کہا ہے کہ فلسطینی غزہ سے مصر کے صحرامیں منتقل ہوجائیں، سابق صیہونی وزیراعظم ایہودباراک نے کہا ہے کہ جنگ کے حتمی نتیجے میں دوریاستی حل شامل ہونا چاہیے۔ غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی۔

دنیا بھر سے سے مزید