تربت (نامہ نگار)تربت سول سوسائٹی کے بیان میں کہا گیا ہےکہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری دھرنا اور لانگ مارچ کو سپورٹ کرنے کے الزام میں ضلع کیچ کے 30 اور کوہلو کے 14 سرکاری ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ بالاچ مولابخش کے دھرنے کو سرکاری نوٹیفکیشن میں ریاست مخالف دھرنا قرار دیا گیا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالاچ مولابخش کا ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی پامالی ہے جسکا اعتراف دنیا بھر کے انسانی حقوق کی تنظیموں اور ملکی اداروں نے بھی کیا ہے۔ بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ معطل ملازمین کو بحال اور شہید بالاچ کے ورثاء کے نام معذرت نامہ جاری کرے۔