• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تین روزہ بین الاقوامی میری ٹائم مشق "بارا کوڈا" کا آغاز

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) بارہویں بین الاقوامی مشق باراکوڈا کا ہیڈ کوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کراچی میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ منگل کو تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا جس کے بعد یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ تقریب میں 13 دوست ممالک کے مبصرین، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے افسران نے شرکت کی۔ بارہویں مشق باراکوڈا 02 تا 04 جنوری 24 تک منعقد کی جا رہی ہے اور یہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہے۔ مشق کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کراچی میں ہوا۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ غیر ملکی مندوبین اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے وفود نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران مشق کے مقاصد پر روشنی ڈالی گئی۔ مزید برآں، قومی اور بین الاقوامی مقررین نے تیل کے اخراج اور سمندر میں سرچ اینڈ ریسکیو کے ردعمل پر مقالے پیش کئے۔ اپنے خطاب کے دوران مہمان خصوصی نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام غیر ملکی مندوبین کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشق سمندری آفات سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاریوں کو متحرک کرتی رہے گی۔

ملک بھر سے سے مزید