کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت اور روس کے درمیان سرد جنگ کے دور سے تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کے برسوں سے قریبی تعلقات برقرار ہیں، روس بھارت کے اہم دفاعی سپلائرز میں سے ایک ہے۔جبکہ پابندیوں کی وجہ سے بھارتی معیشت سستے روسی تیل سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔یوکرین کے ساتھ جنگ میں بھارت نے اپنی غیروابستہ حیثیت کو برقرار رکھنے کی کوشش کی لیکن اب وقت بدل گیا ہے بھارت اب دوہرا کھیل کھیل رہا ہے،اس کی حکومت روس اور یوکرائن کی جاری جنگ میں کئی ہزار میلان اینٹی ٹینک میزائل سسٹم روسی فوجیوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔سوشل میڈیا ایکس پر ایک ہینڈل یوکرائنی فرنٹ نے یوکرائنی افواج کے زیر استعمال بھارتی ساختہ 155 ملی میٹر توپ کے گولوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں۔