اسرائیلی فوج کی غزہ میں الاقصیٰ اسپتال کے اطراف شدید بمباری میں 40 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 150 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ پر 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد حملوں میں 200 فلسطینی شہید کر دیے۔
دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوج پر کاری وار جاری ہیں۔ کل سے اب تک 10 اسرائیلی فوجی مار دیے، جبکہ درجنوں زخمی کردیے۔
فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے، جبکہ دو ڈرون بھی قبضے میں لے لیے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں، جس میں 12 فلسطینی زخمی، اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
لبنان میں حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
حزب اللّٰہ نے اسرائیل کے شمالی ہیڈکوارٹرز کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ کے دورے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی۔
امریکی وزیر خارجہ نے فلسطینی ریاست کے لیے امریکا کے ٹھوس اقدامات کا یقین دلایا۔
بلنکن کی آمد کے خلاف رام اللّٰہ میں احتجاج کیا گیا، مظاہرین کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے اور فلسطین کو آزاد کرنے کے نعرے بھی لگائے گئے۔