عالمی عدالت انصاف کی کارروائی پر اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جنوبی افریقہ، حماس کے قانونی بازو کے طور پر کام کر رہا ہے۔
ایک بیان میں اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اکتوبر کے قتل عام کے بعد غزہ کی حقیقت کو مسخ کر کے پیش کیا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اس حقیقت کو نظر انداز کیا کہ حماس نے اسرائیل میں گھس کر قتل عام کیا۔
اسرائیلی شہریوں کو اغواء اور عصمت دری کی گئی، صرف اس لیے کہ وہ اسرائیلی تھے۔
عالمی عدالت انصاف میں آج جنوبی افریقا نے اسرائیل کے خلاف فلسطنیوں کی نسل کشی کے مقدمے میں دلائل پیش کیے اور عالمی عدالت انصاف سے اسرائیلی حملے فوری رُکوانے کی ہنگامی اپیل کی۔