انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کےلیے 70 کروڑ ڈالر فوری جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
پاکستانی حکام پر امید ہیں کہ یہ رقم 13 جنوری کو پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا واشنگٹن میں اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزارات خزانہ کے مطابق 70 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کو اسٹینڈ بائی پروگرام کے تحت ملنے والی رقم ایک ارب 90 کروڑ ڈالر ہو جائے گی۔
تیسری اور آخری قسط ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ہو گی جو مارچ تک پاکستان کو ملنے کی امید ہے۔