غزہ کیلئے پاکستان سے بھیجی جانے والی امدادی سامان کی چوتھی کھیپ اُردن پہنچ گئی۔
اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ کل پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے روانہ کی گئی تھی۔
امدادی سامان میں سرجیکل طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا اور حفظان صحت کی کٹس شامل تھیں۔
اُردن میں پاکستان کے سفیر اور اُردن کے چیف آف ائیر فورس نے امدادی سامان وصول کیا۔ یہ امدادی سامان وصولی کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔