اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دیوان آف جونا گڑھ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ غزہ میں 22ہزار شہادتیں ہو چکیں لیکن ہماری حالت یہ ہے کہ اُن تک ایڈ بھی نہیں پہنچا پا رہے۔ اولیائے کاملین کی تلقین کے مطابق رسول پاکؐ کی محبت و تعظیم زندگی کے ہر پہلو میں شامل ہونی چاہئے۔ سالانہ میلاد مصطفیٰ و حق باہو بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آقا پاکؐ نے اپنے سے بعد آنے والے مسلمانوں کیلئے محبت اور خوش خبری کی نوید اُس وقت سنائی جب ہمارا وجود بھی نہیں تھا۔ الیکشن کی وجہ سے‘ کسی سیاسی لیڈر کی وجہ سے کسی پر تہمت کا‘ الزام تراشی کا‘ گناہ نہیں کرنا چاہئے۔