• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت توانائی کا 4 بار سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن ملتوی ہونے پر ایکشن

وزارت توانائی نے 4 بار سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹرز کا الیکشن ملتوی ہونے پر ایکشن لے لیا۔

وزارت تونائی نے سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹرز چیئرپرسن شمشاد اختر کو خط لکھ دیا اور ہدایت کی کہ بورڈ کی مدت پوری ہوگئی ہے، اہم فیصلے نہ لیے جائیں۔

وزارت توانائی نے مزید کہا کہ مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی سدرن عمران منیار کو اگلے ایم ڈی کی تقرری تک نہ ہٹایا جائے۔

اپنے خط میں وزارت توانائی نے حکم دیا کہ سوئی سدرن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن فوری طور پر کرائے جائیں، تمام اہم فیصلے نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز لے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید