• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین کا ایرا خان اور نوپور شیکھرے کیلئے جذباتی پیغام

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی ممبئی میں ہونے والی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس حوالے سے آج انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اس نوبیاہتا جوڑے کے نام ایک دل کو چھولینے والے نوٹ پر مبنی پیغام شیئر کیا۔ 

سشمیتا نے لکھا کہ میں شادی کی اس تقریب میں شریک ہوئی اور ان دونوں کے اس خوبصورت سفر کے آغاز کو خود دیکھا۔ انہوں نے اس نوٹ کے ساتھ تقریب کے موقع پر بنائی گئی اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔ 

نوٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا، میری جانب سے ایرا خان اور نوپور پوپائے کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ یہ دونوں ہمیشہ خوشحالی پر مبنی بھرپور زندگی گزاریں، دونوں کے لیے نیک تمنائیں اور پیار۔


واضح رہے کہ 48 سالہ سشمیتا سین شادی کی اس تقریب میں اپنے بوائے فرینڈ روہمان شال اور بیٹی رینی سین کے ساتھ شریک ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید