کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 2مزید مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کےمطابق 28سالہ فیصل آباد کا رہائشی اور گلبہار مالاکنڈ کا رہائشی 25سالہ مسافر جدہ سے کراچی پہنچے تھے جن کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ گزشتہ روز رہ جانے والے 4پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج بھی محکمہ صحت کو موصول ہوچکے ہیں۔