غزہ میں الشفا اسپتال اور دیگر علاقوں میں اسرائیل فوج کی بم باری کے نتیجے میں 63 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
غزہ میں الشفا اسپتال کے قریب اسرائیل فوج نے بم باری کی ہے جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 15 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بم باری میں اپارٹمنٹ بلاک کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں شمالی و وسطی حصے میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا نے ان شہادتوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی بم باری سے دیر البلاح میں 29، شمالی غزہ میں 12 جبکہ غزہ شہر میں 3 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
ادھر مغربی کنارےمیں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جس نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس، نابلس، طولکرم، رام اللّٰہ اور الخلیل کے علاقوں میں چھاپے مارے ہیں
طولکرم کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق نیدر لینڈز میں فلسطینیوں کی حمایت میں بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔
نیدر لینڈز کی شاہراہوں پر اسرائیلی مظالم اجاگر کرنے والے بل بورڈز آویزاں کیے گئے ےہیں۔
نیدر لینڈز میں اسرائیلی پروپیگنڈے کے مقابلے کے لیے بل بورڈز مہم سےرقم جمع کی جا رہی ہے۔