لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے باغ جناح کراچی کے کامیاب اور تاریخی جلسہ پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کراچی منی پاکستان ہے اور منی پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فیصلہ دے دیا، اب8فروری 2024کو صرف اعلان ہونا باقی ہے، ایم کیو ایم پاکستان صرف کراچی اور سندھ کے بنیادی حقوق کی ہی بات نہیں کر رہی بلکہ یہ پاکستان کے 25 کڑوڑ عوام کو بنیادی حق دلوانے کی بات کر رہی ہے جو تین آئینی ترامیم سے حاصل ہو جائے گا۔انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کے اس بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے الیکشن جیتے کے بعد ہر گھر میں 300یونٹ مفت بجلی دینے کا کا کہا ہے،فیصل محمود نے کہا سوال یہ ہے کہ گذشتہ 15سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، وہاں 300یونٹ بجلی کے مفت ہر گھر کو کیوں نہیں دیئے،فیصل محمود نے کہاکہ بلاول زرداری 300 یونٹ مفت بجلی دینے کی بجائے کراچی میں بنائے جانے والے 300 پانی کے ہائیڈرنٹس بند کر دیں تو کراچی کے ہر گھر میں پائپ لائنوں کے ذریعے پانی آنا شروع ہو جائے گا ۔ انشااللہ اس کام کو ایم کیو ایم پاکستان سر انجام دے گی اور جلد کراچی کے شہریوں کو ٹینکر مافیا سے چھٹکارا دلائے گی۔