• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی پابندی نظر انداز، کراچی واٹر کارپوریشن میں افسروں کے تبادلے جاری

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)عام انتخابات کے انعقادکو سولہ دن باقی رہ گئے الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں تا حال افسروں کے تبادلوں کا سلسلہ جاری ہےجسے بعض سیاسی جماعتیں سابقہ حکمراں جماعت کے امیدواروں کی مدد کرنا قرار دے رہی ہیں 19جنوری کو سی ای او/مینجنگ ڈائریکٹر کی ہدایت پر ہیومن ریسورس ڈپار ٹمنٹ نےضلع وسطی اے میں گریڈ اٹھارہ کے ایگزیکٹو انجینئر سول شاہ رخ حسین کو گریڈ 19کی پوسٹ پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرتعینات کر دیا ہے انہیں تھوڑے عرصے میں تیسری بار اس پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے اور محمد عثمان خاصخیلی سے چارج واپس لے لیا گیا ہے اسی ڈسٹرکٹ میں گریڈ سترہ کے سہیل اطیب کو بھی اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجنیئر نارتھ ناظم آباد تعینات کیا گیا ہے اور ندیم احمد خان کو ہٹا دیا گیا ہے واضح رہے اس ضلع سے الیکشن میں حصہ لینے والے بعض امیدواروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی واضح ہدایت اور پابندی کے باوجود اور اب جب الیکشن میں چند روز رہ گئے ہیں سمجھ سے بالاتر ہے کہ واٹر کارپوریشن کیا بہتری لانا چاہتا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک ہی افسر کو بار بار ایک سابق حکمراں پارٹی کے امیدواروں کی مدد کے لئے لگایا جارہا ہے ایم ڈی واٹر بورڈ نے گزشتہ روز ایک اور آرڈر میں میئر وچیئر مین کراچی واٹر کارپوریشن کے اسٹاف افسر گریڈ اٹھارہ کے ایگزیکٹو انجینئرندیم احمد کرمانی کو بھی عہدے سے ہٹاکر گریڈ سترہ کےمحمد صدیق تونیو کو ا سٹاف افسر تعینات کیا ہے اس تبادلے پر بعض افسران کا کہنا تھا کہ ندیم احمد کرمانی چونکہ آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں اور ادارے کے افسران کی فلاح وبہبود کے لئے پیش پیش رہتے ہیں سابقہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کے دور میں ایک سال قبل افسران سے لے کر چھوٹے گریڈ کے ملازمین کو ترقیاں دلوانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب وہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کی جگہ دوبارہ ڈی پی سی کی کوشش کر رہے تھے اس کی تاریخ بھی طے ہو گئی تھی لیکن ایم ڈی نے یہ کہہ کر یہ تاریخ آگے کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ترقیوں پر پابندی ہے لیکن ملازمین کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تبادلوں پر بھی پابندی لگائی ہے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید