کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی انتخابات کے پیشِ نظر بھارت میں مودی سرکار کے ہندو پرست متعصبانہ اقدامات جاری ہیں اور مودی سرکار بھارت کو سیکولر ریاست ظاہر کرنے میں ناکام ہوگئی۔مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت سیکولر ریاست ہونے کا مقام کھو بیٹھا ہے۔ امریکی میڈیا بلوم برگ کے مطابق مودی سرکار نے بھارت میں بڑھتی ہوئی قوم پرستی کا بھرپور فائدہ اٹھایا، جسکی واضح مثال رام مندر کی تعمیر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 کے انتخابات میں کامیابی مودی کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کے وعدے پر ملی۔