• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا


شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ خاور کرکٹ بورڈ کے روز مرہ کے معاملات بھی دیکھیں گے۔

اس سے قبل ذکا اشرف کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی کے آئین کے تحت پی سی بی کی باگ ڈور الیکشن کمشنر شاہ خاور کے ہاتھ میں آگئی تھی۔

پی سی بی آئین کے آرٹیکل 7 کی شک 2 کے مطابق چیئرمین کا عہدہ خالی ہوتے ہی تمام اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو منتقل ہوجاتے ہیں اور آئینی طور پر چار ہفتوں کے اندر وہ بورڈ کے الیکشن کا عمل مکمل کرنے کے پابند ہوں گے، الیکشن کے بعد منتخب ہونے والے چیئرمین ایک ہفتے کے اندر اپنے عہدے کا چارج سنبھال سکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید