ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے صحافیوں کو ایکریڈیشن نہ دینے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے کووریج کے خواہشمند صحافیوں کی فہرست مانگ لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی صحافیوں کے ایکریڈیشن کا پراسس دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بنگلادیشی صحافیوں نے پہلے بھارت میں تمام میچز کوور کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا اب انہیں سری لنکا میں ہونے والے میچز کے لیے ایکریڈیشن جاری کردیا جائے گا۔
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام بنگلادیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا تھا۔
بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا اور بھارت میں کسی بنگلادیشی صحافی کو ایکریڈیشن نہیں دی گئی۔