عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد درخواست گزار جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے گلے میں فلسطینی کفیہ ڈالے ٹیم کے ہمراہ جشن منایا اور فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ دیگر ممالک کی جانب سے بھی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔
پاکستان نے غزہ میں جاری نسل کشی پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور فیصلے پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔
سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے اور فیصلے کا پابند بنائے۔
قطر نے فیصلے کو انسانیت کی فتح قرار دے دیا جبکہ یورپی یونین نے کہا کہ اسرائیل عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا پابند ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے عالمی عدالت کا فیصلہ مسترد کردیا۔ امریکا اور برطانیہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا۔
عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔