• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوامِ متحدہ کی اونروا کیلئے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس--- فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس--- فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے امدادی ادارے اونروا کے لیے فنڈنگ جاری رکھنے کی درخواست کر دی۔

انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ مختلف ممالک کے خدشات کو سمجھتا ہوں، میں خود ان الزامات سے خوفزدہ تھا۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ انتہائی خطرناک حالات میں موجود دیگر انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے امدادی ادارے اونروا کے 12 ملازمین کے خلاف تحقیقات کی تصدیق کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل پر حملے کے الزام کے بعد امریکا نے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے 12 کارکنان پر اسرائیل پر حملہ کرنے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید