فیصل آباد میں ن لیگی امیدواروں نے پارٹی قیادت کے احکامات کے بر خلاف اصلی شیر کے ساتھ ریلی نکالی۔
ڈجکوٹ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار خالد پرویز گل انتخابی مہم کے دوران اصلی شیر سڑکوں پر لے آئے۔
اصلی شیر کو پنجرے میں بند کر کے گاڑی پر حلقہ پی پی 107 کے مختلف علاقوں کا چکر لگایا۔
اصلی شیر کو دیکھنے اور اس کےساتھ سیلفیاں بنانے کے لیے عوام کا رش لگ گیا تھا اور ہجوم کو دیکھ کر پنجرے میں بند شیر گھبرا گیا تھا۔
واضح رہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے اصلی شیر ریلیوں اور جلسوں میں لانے سے منع کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں فیصل آباد میں ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے چھپ چھپ کر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔
میاں عبدالمنان نے کہا کہ پولیس نے آنا ہے اور انہیں گرفتار کرنا ہے، جس نے ان کی کارنر میٹنگ کرائی ان کو بھی پکڑنا ہے۔