• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں ڈرون حملے سے 3 امریکی فوجی ہلاک، معلومات جمع کر رہے ہیں، صدر بائیڈن

اردن میں تعینات امریکی فوج (فائل فوٹو)۔
اردن میں تعینات امریکی فوج (فائل فوٹو)۔

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

اس حوالے سے امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اردن میں ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ڈرون حملہ شامی سرحد کے نزدیک اردن میں امریکی فوجی اڈے پر کیا گیا۔ صدر جو بائیڈن کے مطابق حملے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں نے کیا۔ 

صدر بائیڈن نے کہا کہ ڈرون حملے سے متعلق مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید