• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

احمد اسحاق جہانگیر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں بطور ایڈیشنل ڈی جی کام کر رہے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عملداری یقینی بنائیں، پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ایف آئی اے کا نصب العین ہو گا، انسانی اسمگلنگ اور سائبر کرائم چیلنجز کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہوگی۔

احمد اسحاق جہانگیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جعلی، قابل اعتراض، نفرت آمیز مواد پھیلانے پر سخت ایکشن ہو گا، انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید